وزیراعظم کی ملک بھر میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار ہونے والے افراد کو رہا کرنے کی ہدایت

عمران خا ن کی ہدایت کے بعد وزارت داخلہ کے ذریعے گرفتار افراد کی رہائی کے لیے ہدایات صوبوں کو دی جائیں گی




 وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار 
ہونے والے افراد کو رہا کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں جس کے بعد وزارت داخلہ کے ذریعے گرفتار افراد کی رہائی کے لیے ہدایات صوبوں کو دی جائیں گی اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے جس کے بعد دفعہ 144 نافذ کر کے لوگوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں اور باہراکھٹے ہونے سے بھی گریز کریں
اس سلسلے میں لوگوں کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری ملک بھر میں تعینات کردی گئی ہے جس کے بعد کوشش کی جا رہی ہے کہ لوگ ایک دوسرے سے کم ملیں اور کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے پوری دنیا کی طرح کورونا وائرس نے اس وقت پاکستان میں بھی اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے
حکومت کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے اور اس حوالے سے ہر ممکن اقدام کئے جا رہے ہیں ابھی تک پاکستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 5716 ہو گئی ہے جبکہ 96 افراد کورونا وائرس کا شکا ر ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔آج اب تک ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 173 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں آج اب تک پنجاب سے 170 اور آزاد کشمیر سے 3 کیس رپورٹ ہوئے ہیں
ملک میں ہونے والی 96 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 35، سندھ 31 اور پنجاب میں 24 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں 2، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔ اسی نقصان کو روکنے کے لئے ملک بھر میں دفعہ 144 اور لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے جس کے بعد خلاف ورزی کرنے والے افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا لیکن اب وزیراعظم عمران خان نے تمام گرفتار لوگوں کی رہائی کی ہدایات جاری کر دی ہیں

No comments

Powered by Blogger.